علیم ڈار پاک ورلڈ الیون سیریز کے صرف پہلے میچ میں امپائرنگ کرینگے

آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی امپائرز فرائض انجام دیں گے۔


Sports Reporter September 06, 2017
آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی امپائرز فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو: فائل

علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کی سیریز کے صرف پہلے میچ میں امپائرنگ کرینگے۔

علیم ڈار پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میں امپائرنگ کرتے ہوئے نظر آئینگے، وہ ورلڈ الیون کا ایک میچ سپروائز کرکے دبئی روانہ ہو جائینگے جہاں انھیں امپائرز ورکشاپ میں شرکت کرنا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان رچی رچرڈسن کو پاکستان اور ورلڈ الیون کے تینوں مقابلوں کیلیے میچ ریفری مقرر کیا ہے تاہم آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی امپائرز فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ علیم ڈار اس وقت چٹاگانگ میں میزبان بنگلادیش اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میں بطور ٹی وی امپائر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں