ٹیسٹ مہم جوئی پاکستانی ٹیم آئندہ برس انگلینڈ کا رخ کرے گی
مئی، جون میں انگلش ٹیم کے ساتھ2میچز کی میزبانی لارڈز اور ہیڈنگلے کریںگے
پاکستانی ٹیم ٹیسٹ مہم جوئی کے لیے آئندہ برس انگلینڈ کا رخ کرے گی۔
پاکستان نے گزشتہ برس انگلینڈ میں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جو2-2 سے برابر رہی تھی، گرین کیپس نے شاندار پرفارمنس کی بدولت ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بھی حاصل کی۔ رواں برس پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ گئی جہاں اس نے ٹائٹل اپنے نام کیا اور اب اگلے برس ایک بار پھر گرین کیپس انگلش سرزمین کیلیے رخت سفر باندھیں گے، یہ مختصر ٹور صرف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوگا، پہلا میچ24 مئی سے لارڈز میں شروع ہوگا، دوسرے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم لیڈز پہنچے گی جہاں یکم جون سے ہیڈنگلے میں مقابلے کا آغاز ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2019 میں بھی پاکستان ٹیم کو انگلش سرزمین کا ورلڈ کپ کیلیے دورہ کرنا ہوگا۔ انگلینڈ کیلیے 2018 کا سمر سیزن کافی مصروف ہے، پاکستان کی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد وہ ایک ون ڈے کیلیے اسکاٹ لینڈ اور 5 ایک روزہ میچز کیلیے آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا،اس کے بعد انگلینڈ کو بھارت سے مکمل سیریز بھی کھیلنی ہے، جس کا آغاز جولائی میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز سے ہوگا، اتنے ہی ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ کی سیریز منعقد ہوگی، اس کی میزبانی ایجبسٹن، لارڈز، ٹرینٹ برج، روز باؤل اور اوول کریں گے۔
یہ 1959 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب بھارتی ٹیم انگلینڈ میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ ہمیں اگلے سیزن7 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جن کا آغاز پاکستان کیخلاف سیریز سے ہوگا، ہمیں یقین ہے کہ ان میچز کا دنیا بھر میں بے صبری سے انتظار کیا جائے گا۔