ورلڈ الیون کا دورہ پارکنگ ایریا میں کیمرے نصب کیے جائیں گے

ہاکی اسٹیڈیم میں20 بیڈز کا عارضی اسپتال بھی قائم ہوگا،سیکیورٹی امور پر اہم اجلاس

ہاکی اسٹیڈیم میں20 بیڈز کا عارضی اسپتال بھی قائم ہوگا،سیکیورٹی امور پر اہم اجلاس۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورے کے موقع پر گراؤنڈ کے ساتھ موجود پارکنگ ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اورہاکی اسٹیڈیم میں مشترکہ کنٹرول روم بنایا جائے گا جہاں پرتمام متعلقہ اداروں کے نمائندے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کرینگے۔

ورلڈ الیون کیخلاف شیڈول 3 میچوں کی سیریزکے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں میں چیف انجینئرٹیپا اسرار سعید، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کاپوریشن لاہور محمود مسعود تمنا، ایس پی سکیورٹی، اے سی ماڈل ٹاؤن انور بریال، سی ای او (ہیلتھ اتھارٹی) لاہور ڈاکٹر سعید اختر گھمن، لیسکو ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، سپیشل برانچ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کی تیاریوں کے لیے مختلف محکموں کو ذمہ داریاں سونپنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹیپا اور ایم سی ایل سڑکوں کی مرمت کا کام کریں گے جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داری ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پارکنگ ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اورہاکی اسٹیڈیم میں مشترکہ کنٹرول روم بنایا جائے گا جہاں پرتما م متعلقہ اداروں کے نمائندے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کرینگے۔


ڈی سی نے کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم میں20بیڈز پر مشتمل اورپی سی ہوٹل میں 6 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کیا جائیگا، انھوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ2موبائل ہیلتھ یونٹس بھی فراہم کرے گا جبکہ ریسکیو1122کی ایمبولنس سروس بھی فراہم کی جائیگی، ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا محکمہ صحت 2عارضی ہسپتال ہاکی اسٹیڈیم اور پی سی ہوٹل میں قائم کرے گا۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ سی سی پی او لاہور امین وینس کی صدارت میں ورلڈ الیون میچز کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی کے سیکیورٹی ممبران اور فیکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 
Load Next Story