پروفیسربشیرچنڑکے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

7ماہ گزرگئے،ملزمان کوگرفتار نہیںکیاگیا،سندھ یونیورسٹی انتظامیہ بھی مدد نہیںکر رہی


Numainda Express August 04, 2012
7ماہ گزرگئے،ملزمان کوگرفتار نہیںکیاگیا،سندھ یونیورسٹی انتظامیہ بھی مدد نہیںکر رہی (فوٹو فائل)

KARACHI: سندھ یونیورسٹی جامشورو میں 7ماہ قبل قتل کیے گئے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر بشیر چنڑ کے قاتلوںکی عدم گرفتاری کے خلاف انکے ورثااورگوٹھ سومر چنڑکے مکینوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں خواتین بھی شریک تھیں،

مظاہرین قاتلوںکی عدم گرفتاری اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔اس دوران مظاہرین نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او جامشوروکی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر مقتول کے بیٹے نیاز احمد چنڑ، محمد دائود چنڑ ودیگر نے بتایا کہ2جنوری کومسلح افراد نے یونیورسٹی کے احاطے میں دن دہاڑے فائرنگ کرکے انکے والد کو قتل کردیا جس کو سات ماہ کا عرصہ گزرگیا

لیکن پولیس قاتلوںکو گرفتارکرنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ انھوں نے سیاسی جماعت کے رہنماکے ایماء پرگرفتارکیے گئے ملزم کو بھی رہاکردیا اور اب تمام ملزمان پولیس کی سرپرستی میں آزادگھوم رہے ہیں اور اہل خانہ کو تصفیہ کرنے کیلیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے وی سی، رجسٹرار سمیت انتظامیہ کسی بھی قسم کی کوئی مدد نہیں کررہی ہے۔انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ پروفیسر بشیر چنڑ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں