کشتی سے ساڑھے 3 کروڑ کی 21 ہزار 300 بوتل شراب برآمد

پکڑی جانے والی شراب مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پکڑی جانے والی شراب مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 3کروڑ روپے کی شراب پکڑ لی۔

ترجمان کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ سمندر کے راستے بھاری مقدار میں شراب اسمگل کی جارہی ہے اس اطلاع کی بنیاد پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے جہاز اور تیز رفتار کشتیاں ویسٹرن میری ٹائم ریجن میں تعینات کیں، 2 ستمبر کی شب پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی تیز رفتار کشتیوں نے پسنی کے ساحل پر مشکوک کشتیوں کا تعاقب کیا تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک تیز رفتار کشتی اسمگلروں سمیت بچ نکلی جبکہ دوسری کشتی کی تلاشی کے دوران اعلیٰ قسم شراب کی21 ہزار300 بوتلیں برآمد کرلی گئیں جن کی قیمت مارکیٹ میں ساڑھے3کروڑ روپے ہے۔


واضح رہے کہ پکڑی جانے والی شراب مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دی گئی ہے۔

 
Load Next Story