سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافہ
عالمی نرخ19 ڈالر بلند، 1330 ڈالرفی اونس ہوگئے،چاندی کے بھاؤمیں بھی اضافہ
سونے کی مقامی قیمتوں میں 400 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے 1330 ڈالر فی اونس ہونے کے بعد منگل کو سونے کی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 51ہزار400 اور 10 گرام 343 روپے کے اضافے سے 44 ہزار 400 روپے ہوگئی، سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، چاندی کی بین الاقوامی قیمت 17.85 ڈالر فی اونس رہی جبکہ تولہ قیمت 10 روپے کے اضافے سے 750 اور 10گرام 8.58 روپے بڑھ کر 642.85 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے اور امریکا کے فوجی کارروائی کی دھمکی دینے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے طلب میں اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔