1965 کے واقعات قابل فخر ہی نہیں ایمان افروزاورسبق آموز بھی ہیں صدرآزادکشمیر
کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بڑی پامردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں، صدر آزاد کشمیر
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے جب کہ 1965 کے واقعات قابل فخرہی نہیں ایمان افروز اورسبق آموز بھی ہیں۔
یوم دفاع پاکستان پر آزادکشمیر کے صدر آزاد کشمیرسردار مسعود کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے، ستمبر 1965 کے واقعات قابل فخرہی نہیں ایمان افروزاورسبق آموزبھی ہیں، کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بڑی پامردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و ستم بند ہونے تک پاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ملک بھرمیں آج یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر مثبت پیش رفت ہوئی لیکن بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا ہے۔
وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرتے رہیں گے، کشمیری عوام اپنی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں اور بھارت جتنا بھی ظلم کرے کشمیری منزل حاصل کر کے رہیں گے۔