چیف جسٹس کا کیرانی روڈ دھماکے اور ہزارہ برادری کے قتل کانوٹس

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل پاکستان ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سے کل رپورٹ طلب کرلی ہے۔


ویب ڈیسک February 18, 2013
کیرانی روڈ واقعے اور ہزارہ برادری کے قتل عام کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کل اوپن کورٹ ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کیرانی روڈ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر از خود نوٹس لیا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف پورے ملک میں شیعہ برادری احتجاج کررہی ہے جبکہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرناجاری ہے۔

چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کے قتل عام کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سے کل رپورٹ طلب کرلی ہے ، از خود نوٹس کی سماعت کل اوپن کورٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کوئٹہ کے علاقے کیرانی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 89 افراد جاں بھق ہوچکے ہیں جبکہ لواحقین نے قاتلوں کی گرفتاری تک میتوں کی تدفین سے انکار کرتے ہوئے دو روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |