انتخابات کا التواعالمی برادری سے پاکستان کے تعلقات کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا ایڈم تھامسن

پاکستان کے تمام ادارے انتخابات کے بروقت اور شفاف انعقاد پر یقین رکھتے ہیں، ایڈم تھامسن


ویب ڈیسک February 18, 2013
پاکستان کے تمام ادارے انتخابات کے بروقت اور شفاف انعقاد پر یقین رکھتے ہیں، ایڈم تھامسن، ایڈم تھامسن فوٹو:فائل

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کا کہنا ہے کہ انتخابات کا التوا برطانیہ سمیت عالمی برادری سے پاکستان کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

لندن میں برطانوی وزارت خارجہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈم تھامسن نے کہا کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور الیکشن کمیشن سمیت کئی اہم اداروں کے حکام کی ان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کی روشنی میں برطانیہ قائل ہوگیا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے انتخابات کے بروقت اور شفاف انعقاد پر یقین رکھتے ہیں۔

ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ آزاد الیکشن کمیشن پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتفاق رائے سے تشکیل دیا گیا ہے، پاکستان میں پہلی بار ایک منتخب جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے والی ہے جو کہ جمہوریت اور پاکستان کے آئین کی بقا کے لیے لازمی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |