مزید 35 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلادیش میں داخل
مالدیپ نے میانمار سے تجارت ختم کر دی، دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
KARACHI:
میانمار میں قتل عام سے بچ کر بنگلادیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار مزید پناہ گزینوں نے بنگلہ دیش کی سرحد عبور کی ہے۔
پناہ گزینوں کیلیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ میانمار سے بنگلادیش جانے والے روہنگیاؤں کی تعداد دو ہفتوں میں سوا لاکھ کے قریب ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار مزید پناہ گزینوں نے بنگلادیش کی سرحد عبور کی ہے جو کہ ایک دن میں نقل مکانی کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
بنگلادیش کی سرحد کے قریب 50 میٹر دور میانمار کی سرحدی حدود میں 2 دھماکوں اور فائرنگ میں خاتون سمیت متعدد روہنگیا مسلمان زخمی ہو گئے، بنگلادیشی فوجی کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔
دوسری طرف دنیا بھر میں لوگ روہنگیا مسلمانوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، پاکستان، ترکی، چیچنیا، روس، بھارت اور انڈنیشیا سمیت کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے۔ میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی کیخلاف آن لائن پٹیشن پر 3 لاکھ سے زائد دستخط ہوچکے ہیں اور آنگ سان سوچی سے نوبل امن انعام واپس لینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ ادھر میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد حکومت کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ میانمار کے معاملے کو 19ستمبر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع طور پر ایجنڈے میں لایا جائے گا جب کہ مالدیپ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کیخلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اس کیساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دیے۔
علاوہ ازیں پاکستان بھر میں گزشتہ نے آج بدھ 6 ستمبرکیلیے نیا روسٹر جاری کر دیا۔ چیف جسٹس نے آج کیلیے5 بینچ تشکیل دے دیے ہیں جو لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ لاہور رجسٹری میں لاہور ہائیکورٹ بارملتان بینچ اورملتان ہائیکورٹ بارکے درمیان تنازع کے معاملے کی سماعت کریگا۔
لارجر بینچ کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دیگر مقدمات سنے گا۔ جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں2 رکنی بینچ بھی لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں2 بینچ سماعت کریںگے، ان بینچوں کی سربراہی جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقرکرینگے۔جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ اسلام آباد رجسٹری میں مقدمات سنے گا۔