بھارت سے تجارتی اور کاروباری تعلقات مربوط کرنے کے خواہاں ہیںبرطانوی وزیراعظم

بھارت میں ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، انشورنس اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے گی، ڈیوڈ کیمرون


ویب ڈیسک February 18, 2013
بھارتی تاجروں کےلئے ویزہ پالیسی میں بھی نرمی لائیں گے تاکہ بھارتی تاجرآسانی سے برطانیہ کا سفر کر سکیں، ڈیوڈ کیمرون فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت کے شہر ممبئی پہنچ گئے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مربوط کرنے کےخواہاں ہیں، ڈیوڈ کمیرون کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں بھارت میں ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، انشورنس اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

برطانوی وزیراعظم نےکہا کہ ایک پراجیکٹ کے تحت نو اضلاع کو ممبئی سے ملایا جائےگا، ممبئی اوربنگلور کے درمیان ایک ہزار کلو میٹر طویل کوریڈور بھی بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھارتی تاجروں کےلئے اپنی ویزہ پالیسی میں بھی نرمی لائے گا تاکہ بھارتی تاجرآسانی سے برطانیہ سفر کر سکیں۔ برطانوی یونیورسٹیوں ميں بھارتی نوجوان طالب علموں کے لئے ویزہ جاری کرنے میں کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

برطانوی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ اور صدر پرناب مکھرجی سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |