پاکستانی حجاج کی وطن واپسی آج سے شروع ہوگی

ٹرین کا ٹکٹ حاصل نہ کرنے والے 58 ہزار حجاج کو 250 ریال واپس کرینگے، سردار یوسف


APP/Numainda Express/staff Reporter September 06, 2017
رواں سال سعودیہ عرب میں اب تک مجموعی طور پر 78 پاکستانی حجاج کا انتقال ہوا۔ فوٹو: فائل

ISTANBUL: پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا فلائٹ آپریشن آج سے شروع ہو گا، پہلے دن 9 پروازوں سے ایک ہزار 945 حجاج وطن واپس پہنچیں گے۔

وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق 3 پروازیں پشاور، 2 اسلام آباد جبکہ کراچی، ملتان، فیصل آباد اورلاہور میں ایک ایک پرواز اتریگی،پی آئی اے کی پہلی پروازپی کے 732 آج جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پرصبح ساڑھے 9 بجے پہنچے گی، جہاں پی آئی اے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام حجاج کرام کا استقبال کریںگے، ترجمان کے مطابق ملک بھر میں پوسٹ حج آپریشن 5اکتوبر تک جاری رہیگا۔

وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے کہاکہ حج ایڈوائزی کمیٹی کو وصول ہونے والی شکایات کے بعد58 ہزار حجاج کرام جنھیں ٹرین کا ٹکٹ نہیں ملا اور انھوں نے بسوں میں سفر کیا انھیں250 سعودی ریال واپس کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک مجموعی طور پر 78 پاکستانی حاجی انتقال کرگئے، خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے حجاج کرام میں رواں سال10لاکھ، 75ہزار نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |