ملک کو ہر خطرے سے بچانے کے لیے مکمل تیار ہیں سربراہ پاک بحریہ

آج کا دن ہم اپنے غازیوں اور شہداء کے بے مثال حوصلے، شجاعت اور ثابت قدمی کے نام کرتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ


ویب ڈیسک September 06, 2017
آج کا دن ہم اپنے غازیوں اور شہداء کے بے مثال حوصلے، شجاعت اور ثابت قدمی کے نام کرتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ۔ فوٹو: فائل

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن ارض پاک کے دفاع کے لیے بے لوث ولولے اور قربانی کے جذبے کے احیاء کا تقاضا کرتا ہے۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ آج کا دن ارض پاک کے دفاع کے لیے بے لوث ولولے اور قربانی کے جذبے کے احیاء کا تقاضا کرتا ہے، آج پاکستان ہر محاذ پر ثابت قدمی اور پُرعزم انداز سے ترقی کررہا ہے تاہم پُر امن بقائے باہمی کی دیرینہ خواہش کے ساتھ ساتھ ہمیں خطے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور چیلنجز سے با خبر رہنے کی ضرورت ہے۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی پاکستانی بندرگاہوں، ساحلی پٹی اور سمندری راہداریوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے ہر دم تیار اور چوکنا ہے، اپنی شاندار روایات کو زندہ رکھتے ہوئے آج کا دن ہم اپنے غازیوں اور شہداء کے بے مثال حوصلے، شجاعت اور ثابت قدمی کے نام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں