رافیل نڈال نے برازیل اوپن ٹینس کا فائنل جیت لیا

رافیل نڈال اور ارجنٹینا کے ڈیوڈ نلبدین کے درمیان فائنل مقابلہ ایک گھنٹے اور اٹھارہ منٹ تک جاری رہا


ویب ڈیسک February 18, 2013
رافیل نڈال نے اپنے حریف نلبدین کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ فوٹو: رائٹرز

سات ماہ بعد ٹینس کی دنیا میں واپس آنے والے سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے برازیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

برازیل کے شہر ساؤپالو میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور ارجنٹینا کے ڈیوڈ نلبدین کا آمنا سامنا ہوا، ایک گھنٹے اور اٹھارہ منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں سابق عالمی نمبر ون نڈال نے نلبدین کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دے دی۔

رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کی وجہ سے 7 ماہ تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ گیارہ بارگرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے اسپینش اسٹار اس وقت اے ٹی پی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |