پاکستان کارڈکی دوسری قسط نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ

برسات متاثرین انتہائی تنگ دستی کا شکار ہیں،عید سے قبل امدادی رقم دی جائے،عبدالرزاق

برسات متاثرین انتہائی تنگ دستی کا شکار ہیں،عید سے قبل امدادی رقم دی جائے،عبدالرزاق (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
بارش سے متاثرہ افرادکو پاکستان کارڈکی دوسری قسط جاری نہ کیے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹوکے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


اس موقع پر پی پی شہید بھٹوکے ضلعی صدر حاجی عبدالرزاق نظامانی اور جنرل سیکریٹری غلام قادر ملاح کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے متاثرین کے لیے ملنے والی غیر ملکی امداد خرچ کردی ہے جبکہ پاکستان کارڈکی دوسری قسط نہ ملنے کے باعث متاثرین انتہائی تنگ دستی کا شکار ہیں اور وہ اس سال عید بھی نہیں منا سکیںگے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ عید سے قبل پاکستان کارڈکی دوسری قسط جاری کی جائے تاکہ متاثرین برسات بھی عیدکی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔
Load Next Story