پاکستان کی جغرافیائی حدود میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے سعد رفیق

پاکستان کو ڈو مور کی ہدایت کرنے والے ہماری قربانیوں کا اعتراف کریں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک September 06, 2017
پاکستان کو ڈو مور کی ہدایت کرنے والے ہماری قربانیوں کا اعتراف کریں، وزیر ریلوے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم کسی ملک میں مداخلت نہیں چاہتے اور نہ اس بات کی اجازت دے سکتے ہیں کہ پاکستان کی جغرافیائی حدود میں مداخلت کی جائے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کسی ملک میں مداخلت نہیں چاہتے اور نہ اس بات کی اجازت دے سکتے ہیں کہ پاکستان کی جغرافیائی حدود میں مداخلت کی جائے، قوم دفاع پاکستان کے لیے متحد ہے اور پاکستان کی مسلح افواج طاقتور اور منظم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پر جو قیامت توڑی جارہی ہے اس کو بند کیا جائے، برمی مسلمانوں کی آواز عالمی فورم پر پہچانے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

سعد رفیق نے کہا کہ آج یہاں نواز شریف نے شہدا کی یادگار پر چادر چڑھانی تھی تاہم وہ اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں، (ن) لیگ دہشت گردی کی جنگ میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے دشمن سن لیں دفاع پاکستان کے لیے پوری قوم متحد ہے جب کہ پاکستان کو ڈو مور کی ہدایت کرنے والے ہماری قربانیوں کا اعتراف کریں۔

سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے پاک فوج طاقتور فوج ہے لہذا جغرافیائی حدود کی طرف میلی نظر دور رکھی جائے، امریکی فوج کو افغانستان سے واپس جانا ہوگا، وہاں لوگ اپنے مسائل خود حل کر سکتے ہیں جب کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنے تک امن ایک خواب رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |