چیرمین سینیٹ کا ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے پر اظہار تشویش

ایجنسیوں اور پولیس سے رابطہ کرنے پر طلبا میں بے چینی بڑھے گی، چیرمین سینیٹ کا کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط


ویب ڈیسک September 06, 2017
یونی ورسٹیوں میں بڑھتی انتہا پسند ختم کرنے کے لیے طلبا یونین بحال کرنی ہوگی، رضا ربانی۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط لکھ کر ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کے حوالے کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کو لکھے گئے خط میں یونیورسٹی کے طلبا کا ریکارڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ خط میں کہا گیا کہ جامعہ میں داخلے کے وقت مقامی تھانے سے کریکٹر سرٹیفکٹ لینے کے فیصلے پر تشویش ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس سے رابطہ کرنے پر طلبا میں خوف اور بے چینی بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی کا ہزاروں طلبا کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے کا فیصلہ

چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی قرارداد کے مطابق طلبہ یونینز بحال کی جائیں جس سے طلبہ کی مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ، ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں سے ایک مختلف مؤقف جنم لے گا۔ خط میں سفارش کی گئی کہ نصاب کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور نوجوانوں میں انتہا پسندی و تشدد روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں، طلبہ میں بڑھتی انتہاء پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے نصاب میں بنیادی تبدیلیاں لانے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر جامعہ کراچی میرے نقطہ نظر کی روشنی میں بہتر فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھنا ہوگا کہیں جامعات دہشت گردوں کی افزائش گاہ تو نہیں بن گئیں، مرادعلی شاہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں