حیدرآبادملازمتوں میں نظر اندازکرنے پرجیالوں کا احتجاج
من پسند افرادکونوکریاں دی گئیں،پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نوٹس لے،مظاہرین
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ملازمتوں کی فراہمی میں نظر اندازکیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پرکارکنان نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے بتایاکہ وہ گزشتہ کئی سال سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں اور انکے آباو اجداد نے بھی پی پی کے منشورکوگھرگھر پہنچانے کے لیے بھرپورکام کیا لیکن پی پی کے موجودہ دور حکومت میں نہ صرف ان کے علاقے گوٹھ بچل چانڈیوکوترقیاتی کاموں میں بلکہ ملازمتوں میں بھی نظراندازکیاگیا اور من پسند افرادکو ملازمتوں پر بھرتی کرلیا گیا
جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے پی پی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ کارکنان کو ملازمتوں پر نظر انداز کیے جانے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔