انصارالشریعہ سے تعلق کے الزام میں جامعہ کراچی کے لیکچرار اوران کا بیٹا گرفتار

دانش 2015 میں لندن کی یونیورسٹی سے پڑھ کر پاکستان آیا اور پھر انصار الشریعہ میں شمولیت اختیار کی،ذرائع


ویب ڈیسک September 06, 2017
ملزم دانش مبینہ طور پر سائٹ ایریا اور عزیز آباد میں پولیس پر حملوں میں ملوث ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے الزام میں جامعہ کراچی کے استاد اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انصار الشریعہ کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ سیکیورٹی اداروں نے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں چھاپہ مار کر لیکچرار اور ان کے بیٹے دانش کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی کا ہزاروں طلبا کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق دانش مبینہ طور پر سائٹ ایریا اور عزیز آباد میں پولیس اور ٹریفک پولیس پر حملوں میں ملوث ہے، دانش 2015 میں لندن کی یونیورسٹی سے پڑھ کر پاکستان آیا تھا اور پھر انصار الشریعہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، یو ایس بی اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |