بنگلا دیش کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 5 بچے جاں بحق

راکھائن میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں


ویب ڈیسک September 06, 2017
میانمار کی فوج آپریشن کی آڑ میں روہنگیا مسلمانوں کے گھروں کو بھی نذر آتش کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

میانمار کے ریاست راکھائن میں ریاستی ظلم و جبر سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی متعدد کشتیاں بنگلا دیش کے قریب سمندر میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے سرحدی گارڈز نے بتایا کہ بدھ کی صبح روہنگیا مہاجرین کی متعدد کشتیاں بنگلا دیش کے ساحل کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے تاہم باقی افراد کو بچا لیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بہتر زندگی کی تلاش میں بنگلا دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے راکھائن میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ میانمار کی فوج آپریشن کی آڑ میں روہنگیا مسلمانوں کے گھروں کو بھی نذر آتش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں