ہوم سیریز آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑگئے
طریقہ کار پیچیدہ ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار
ورلڈ الیون سے سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑ گئے اور طریقہ کار پیچیدہ ہونے کی وجہ سے شائقین غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جب کہ بک کرائے گئے ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے طویل مسافت طے کرنا پڑے گی۔
پاکستان اور ورلڈ الیون میں میچز کیلیے 500 اور 8 ہزار روپے والے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہوگئی تھی، 2500، 4000 اور6000 ہزار کے ٹکٹوں کی بکنگ جاری رہی، آن لائن ٹکٹ خریدنے والے طریقہ کار پیچیدہ ہونے کی وجہ سے الجھن کا شکار ہیں، کمپنی کی طرف سے پی سی بی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہدایت کی گئی کہ جن لوگوں نے آن لائن بکنگ کرا رکھی ہیں، وہ جمعرات اور جمعے کو رائیونڈ روڈ پرگل نشان پارک میں واقع دفتر سے ٹکٹ حاصل کرلیں، دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ کوریئر کے ذریعے وصول کرنے کیلیے رقم ادا کریں۔
رائیونڈ روڈ مرکزی شہر سے خاصا دور ہونے پر شائقین پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں، ان میں سے کئی ایک شکوہ کرتے نظر آئے کہ بکنگ کے مراحل سے گزرنے کے باجود دفتر تک طویل مسافت تکلیف دہ بات ہے۔ لاہور کے 2بڑے شاپنگ مالز میں نقد ادائیگی پر فروخت جاری رہی لیکن بیشتر شائقین 500روپے والا ٹکٹ نایاب ہونے کا شکوہ کرتے نظر آئے، دریں اثنا ٹکٹوں کے حصول کیلیے بینک آف پنجاب کی برانچز کی فہرست جاری کردی گئی، مین بلیوارڈ گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، صدر بازار، والٹن روڈ، مسلم ٹاؤن، کریم بلاک، فیصل ٹاؤن، شوکت خانم اسپتال، باغبانپورہ، راوی روڈ اور میکلوڈ روڈ کی برانچز سے ٹکٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔