اساتذہ کی اسامیاں کم کرنے پر امیدواروں کا احتجاج

سیٹیں کم کرنے کا فیصلہ واپس لے کر امیدواروں کو انصاف دلایا جائے،عبدالسبحان و دیگر


Nama Nigar February 18, 2013
یہ عمل موجودہ حکومت کی ایم این ایز کے کہنے پر محکمہ تعلیم کے ڈی او تھرپارکر لیلا رام مالہی نے کیا۔ فوٹو: فائل

ڈیپلو کے پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں کا تحصیل میں اساتذہ کی اسامیوں کی تعداد کم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، کشمیر چوک پر دھرنا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم تھرپارکر کی جانب سے تحصیل ڈیپلو کی پی ایس ٹی اور جی ایس تی کی 388 اسامیاں کم کرنے کے خلاف ٹیسٹ پاس امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کشمیر چوک مٹھی پر دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین عبدالسبحان، اعجاز علی، ممتاز احمد و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ تعلیم تھرپارکر نے 1633 پوسٹوں میں سے 388 کم کردی ہیں۔



یہ عمل موجودہ حکومت کی ایم این ایز کے کہنے پر محکمہ تعلیم کے ڈی او تھرپارکر لیلا رام مالہی نے کیا۔ اس طرح ڈیپلو تحصیل کے ٹیسٹ پاس امیدواروں سے زیادتی کی جارہی ہیں۔ امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ سیٹیں کم کرنے کا فیصلہ واپس لے کر امیدواروں کو انصاف دلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں