نوابشاہ رکشے کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا7 افراد زخمی

زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں، رکشے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثہ سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا


Nama Nigar February 19, 2013
آتشزدگی کی وجہ سے رکشے میں سوار 4 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

پیر کے روز سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر چنگ چی رکشے میں اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا.

جس کی وجہ سے رکشے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی وجہ سے رکشے میں سوار 4 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں سکرنڈ اسپتال میں داخل کردیا گیا۔



زخمی ہونے والوں میں 6 سالہ رضوانہ، 4 سالہ عمران، 12 سالہ مہرا، 9 سالہ شہباز خاصخیلی، 26 سالہ اسلم خاصخیلی اور محبوب خاصخیلی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں