کرپشن میں ملوث افسران کو بے نقاب کرینگے اعجازالحسن
ریلوے میں ٹیکنیکل کرپشن جاری ہے، پکڑے جانیوالوں سے کسی نے سبق حاصل نہیں کیا
WASHINGTON:
اسٹیشن ماسٹر گروپ اینڈ پاکستان ریلوے اسٹاف یونین نے محکمہ ریلوے کی کرپٹ انتظامیہ کے خلاف تحریک چلانے اور کرپشن میں ملوث تمام افسران کو میڈیا اور قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حیدرآبادپریس کلب میں یونین کے مرکزی رہنما اعجازالحسن نے دیگررہنماؤں ظفراقبال، نعیم ملک ودیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نے ہمیشہ قومی مفاد کے پیش نظر ریلوے کو بچانے کے لیے کوششیں کیں، ہمارے اہم رکن ملک محمد شفیع کو تیل چور مافیا کا مقابلہ کر نے پرقتل جبکہ کئی اسٹیشن ماسٹروں کو جھوٹے مقدمات میںملوث کردیا گیا ،ہم ریل پراپرٹی کے تحفظ کیلیے اپنی جیب سے خرچ کرکے عدالتوں میں مقدمات لڑ رہے ہیں۔
انتظامیہ سپریم کورٹ میں پراپرٹی کے تحفظ اور اسے قابضین سے واپس لینے کے وعدے پر عمل نہیں کررہی۔ انھوں نے کہاکہ غریب ملازمین کو ڈیڑھ سال سے ٹی اے نہیں مل رہا لیکن افسران وصول کر رہے ہں، انھوں نے کہا کہ جس قسم کی کرپشن کے مرتکب افسران آج جیلوں میں پڑے ہیں، اس سے بھی ٹیکنیکل ٹائپ کی کرپشن آج بھی ریلوے میں جاری ہے اور کسی بھی کرپٹ نے پکڑے جانیوالوں کے انجام سے ذرا برابر بھی سبق حاصل نہیں کیا۔