رہنمائوں کیخلاف پولیس آپریشن پر جیے سندھ تحریک کا مظاہرہ

ڈی ایچ او مٹیاری کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے پر انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں،مظاہرین


Numainda Express February 19, 2013
مطاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ڈی ایچ او مٹیاری کی کرپشن کا نوٹس لیا جائے. فوٹو: فائل

جیے سندھ تحریک ضلع حیدرآباد نے مٹیاری میں تحریک کے رہنمائوں کے خلاف پولیس آپریشن کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا.

جس میں کارکنان نے مٹیاری پولیس کے خلاف شدید نعرے لگائے۔اس موقع پر جاوید بھٹی ، آفتاب چنڈ، تاج حیدر و دیگر نے الزام عائد کیاکہ مٹیاری پولیس نے ڈی ایچ او مٹیاری ڈاکٹر حسن مراد شاہ کے ایما پر رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ ہمارے رہنمائوں اور کارکنان کا جرم صرف اتنا ہے کہ انھوں نے کرپشن، سرکاری ویکسینیشن فروخت کرنے اور مریضوں کو سہولتیں فراہم نہ کرنے کے خلاف آواز اٹھائی، آپریشن فوری بند نہ کیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ڈی ایچ او مٹیاری کی کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور ضلع مٹیاری کی عوام کو صحت کی بہتر سہولتیںفراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں