ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون ہلاک 2 افراد زخمی

حادثہ ٹنڈو سومرو روڈ پر پیش آیا، زخمی اسپتال داخل، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار


Nama Nigar February 19, 2013
پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو الہ یار میں ٹنڈو سومرو روڈ پر مہران شوگر مل کے سامنے گنے سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی.

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ غلام زہرہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر عبدالستار پٹھان اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔



علاقہ مکینوں اور پولیس نے لاش اور زخمی کو سول اسپتال ٹنڈو الہ یار پہنچایا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں