ٹنڈو محمد خان معمولی بات پر فائرنگ نوجوان زخمی

شہزاد سومرو ہوٹل سے کھانا لینے آیا تھا، پپو سرہیو سے تلخ کلامی ہوگئی، ملزم فرار


Nama Nigar February 19, 2013
جیے سندھ قومی محاذ کے ضلعی رہنمائوں ظہور احمد ہالیپوٹو اور گلشیرکولاچی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان میں معمولی تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد سومرو نامی نوجوان پھلیلی پل کے قریب واقع ہوٹل سے کھانا لینے آیا تھا جہاں اس کی ہوٹل پر کھڑے ہوئے دوسرے نوجوان پپو سرہیو سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر پپو سرہیو نے مبینہ طور پر پستول سے فائر کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو سول اسپتال روانہ کر دیا گیا.

جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے، جیے سندھ قومی محاذ کے ضلعی رہنمائوں ظہور احمد ہالیپوٹو اور گلشیرکولاچی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں