ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔


Staff Reporter February 19, 2013
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ فوٹو: فائل

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے سے خاتون ہلاک ہوگئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں 39 سالہ قرۃ العین ہلاک ہوگئی جبکہ حادثے میں 40 سالہ آصف ، 19سالہ آسیہ اور 17سالہ انیس زخمی ہوگئے ،کورنگی میں گاڑی کی زد میں آکر63 سالہ معراج ہلاک ہوگیا ،بلوچ کالونی پر گاڑی الٹنے سے 15سالہ آمنہ، 18سالہ رضیہ ،30 سالہ رخسانہ ،19 سالہ انعم ،18سالہ حمیرا اور25 سالہ امام بخش زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں