سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر
چیف جسٹس کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ 12 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا
سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہوں گے۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان، جہانگیر ترین، حنیف عباسی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔