میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد جمع

ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام ومظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک September 07, 2017
ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام ومظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، قرارداد کا متن۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف تالپور سمیت دیگر ارکان کے دستخط ہیں، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام ومظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، حکومت میانمار کی حکومت سے رابطہ کر کے مسئلہ فوری حل کرائے اور اقوام متحدہ سے رابطہ کر کے میانمار میں قتل عام رکوائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہمسائیہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے اور عالمی برادری واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں