حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے معاملے پرموثرکردارادا کرے مفتی منیب
اقوامِ متحدہ اورعالمی ادارہ انسانی حقوق سے کوئی موثرآواز سنائی نہیں دی گئی، چیرمین رویت ہلال کمیٹی
KARACHI:
چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے معاملے پرموثر کردار ادا کرے.
ایکسپریس نیوزکے مطابق امیرجماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے 10 ستمبر کو برمی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرے پراتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارہ انسانی حقوق سے کوئی موثر آواز سنائی نہیں دی گئی، ترکی نے ضرور اقدام کیے لیکن امت مسلمہ کی جانت سے آواز نہیں آئی، حقائق معلعم کرنے کے لیے وفد برما بھیجا جائے، حکومت پاکستان اس معاملے پر موثر کردار ادا کرے جب کہ بنگلہ دیش پر دباو ڈالا جائے مہاجرین کو جگہ فراہم کرے۔