ایم کیو ایم پاکستان نے 16 ستمبر کا احتجاج منسوخ کر دیا

مردم شماری کے نتائج کے خلاف ہونے والا احتجاج اجازت نہ ملنے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کیا گیا


ویب ڈیسک September 07, 2017
کل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار احتجاج منسوخ کرنے کا باقاعہدہ اعلان کریں گے۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف کیا جانے والا 16 ستمبر کا احتجاج منسوخ کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف مزار قائد کے سامنے ہونے والا احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پریس کانفرنس میں کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضح کریں گے۔

اس خٰبر کو بھی پڑھیں؛ مردم شماری کے دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے 2017 کی مردم شماری کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور اس کے خلاف پہلے 10 ستمبر کو احتجاج اور ادارہ شماریات تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا لیکن اجازت نہ ملنے کے سبب پلان میں تبدیلی لاتے ہوئے 16 ستمبر کو مزار قائد کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جو اب سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں