پیپلز پارٹی کا بینظیرقتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

فیصلے کے خلاف آصف زرداری بطور متاثرہ فریق اپیل دائر کریں گے۔


ویب ڈیسک September 07, 2017
فیصلے کے خلاف آصف زرداری بطور متاثرہ فریق اپیل دائر کریں گے۔- فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے بینظیر قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی پی رہنما لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن نے بینظیر بھٹو قتل کیس پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بینظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ سابق صدر آصف علی زرداری بطور متاثرہ فریق اپیل دائر کریں گے جو سردار لطیف کھوسہ فائل کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بینظیر قتل کیس میں پرویزمشرف اشتہاری قرار

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس کے فیصلے پر نقائص اور دیگر امور پرمشاورت کی گئی، بینظیر کے شرعی وارث اپیل کا حق رکھتے ہیں جب کہ بینظیر قتل کیس کے عدالتی فیصلے کیخلاف تین اپیلیں دائر کریں گے اور مشاورت کے بعد آصف زرداری نے وکالت نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 سال بعد بینیظر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سی پی او اسلام آباد سعود عزیز اور ایس پی خرم اشفاق کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی جب کہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں