آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں شکیب پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے

کیا شکیب الحسن بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں، آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس


Sports Desk September 08, 2017
کیا شکیب الحسن بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں، آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس۔ فوٹو: نیٹ

آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کی بنیاد پرکئی آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا شکیب الحسن بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں، اس ویڈیو میں شکیب گیند کو گراؤنڈ پر رگڑتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایک ویب سائٹ نے لکھا کہ آل راؤنڈر کی یہ حرکت میچ آفیشلز کی نگاہوں سے تو پوشیدہ رہ سکتی ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آئی سی سی اس فوٹیج کا جائزہ لیتی اور اس پر کوئی کارروائی کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں