چٹاگانگ ٹیسٹ میں ٹائیگرز خود اپنے ہی کھودے گڑھے میں گر پڑے
آسٹریلیا 7وکٹ سے کامیاب، سیریز1-1سے برابر، لیون کی میچ میں 13وکٹیں
چٹاگانگ ٹیسٹ میں ٹائیگرز خود اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرپڑے۔
آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں7 وکٹ کی فتح سے 2میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، پہلے میچ میں کامیابی کے بعد میزبان بنگلادیش نے چٹاگانگ میں بھی اسپن ٹریک تیار کیا تھا مگر یہاں وہ خود ہی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرپڑے، کینگروزکو لیون کی شاندار بولنگ کے سبب صرف 83 رنز کا ہدف ملا جو3 وکٹ پر حاصل کیا، ڈیوڈ وارنر صرف 8 رنز پر مستفیض الرحمان کی گیند پر سومیہ سرکار کا کیچ بنے، کپتان اسمتھ بھی 16 رنز پر ہمت ہار گئے، وہ تیج الاسلام کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، میٹ رینشا کو 22 کے انفرادی اسکور پر شکیب نے مشفیق کی مدد سے قابو کیا۔
آخر میں میکسویل نے چھکا جڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور اپنا انفرادی اسکور 25 تک پہنچایا۔ اس سے پہلے لیون نے 60 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر بنگلادیش کی دوسری اننگز کا 157 پر اختتام کیا، کپتان مشفیق سب سے زیادہ 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے، لنچ تک میزبان ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 83 رنز تھا، مشفیق اور صابر کے درمیان چھٹی وکٹ کیلیے 54 رنز کی شراکت نے بنگال ٹائیگرز کی کچھ ڈھارس بندھائی مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی مزاحمت نہیں کرپایا، پیٹ کمنز اور اسٹیو او کیف نے 2، 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے دن کا آغاز 377 رنز 9 وکٹ سے کیا تاہم آخری کھلاڑی لیون اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے رخصت ہوگئے۔