سیاسی جماعتوں کا احتجاج برما کے سفارتخانے کے سامنے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ

بکتر بند گاڑیاں، آنسو گیس کے شیل اور قیدی گاڑیاں ریڈ زون کے داخلی راستوں پر پہنچا دی گئیں


ویب ڈیسک September 08, 2017
برما میں جاری ظلم و ستم کے خلاف آج 8 مذہبی وسیاسی جماعتیں اوروکلا تنظیمیں مظاہرے کریں گی: فوٹو: فائل

SUKKUR/ HYDERABAD/ KARACHI: برما کے سفارتخانے کے سامنے مخلتف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مختلف جماعتوں کی جانب سے برما کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ مختلف جماعتوں نے آج برما کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے پیش نظرسفارتخانے کے اطراف پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کے ساڑھے 7 ہزارجوان وافسران مامور ہیں۔

برما میں جاری ظلم و ستم کے خلاف آج 8 مذہبی وسیاسی جماعتیں اوروکلا تنظیمیں مظاہرے کریں گی، مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس کے علاوہ کنٹینربھی رکھ کرراستے سیل کردیئے گئے ہیں جب کہ غیرمتعلقہ افراد کوریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اوربکتر بند گاڑیاں، آنسو گیس کے شیل اور قیدی گاڑیاں ریڈ زون کے داخلی راستوں پر پہنچا دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |