عدالت نے فیصلہ دیکر حدود سے تجاوز کیااٹارنی جنرل

پارلیمنٹ سپریم ہے،عدلیہ کو قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، عرفان قادر


AFP August 04, 2012
پارلیمنٹ سپریم ہے،عدلیہ کو قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، عرفان قادر۔ فوٹو آن لائن

KATHMANDU: اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت ایکٹ کالعدم قرار دینے پر کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے حیرانی ہوئی ہے کیونکہ اس نے اپنی حددو سے تجاوز کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہی سپریم ہے اوروہی قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے، عدلیہ کو قانون سازی کے امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔دوسری جانب توہین عدالت قانون کے خلاف درخواستیں دائر کرنے والوں نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنے فیصلے کے ذریعے ہمارے حقوق کو تحفظ فراہم کیا ہے،نیا قانون عام شہری کے بنیادی حقوق کو پامال کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں