گورنر پیکیج کے تحت متعدد نئی اسکیموں پر کام ہو رہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ
ان ترقیاقتی منصوبوں کے ایک ہفتے کے اندر تمام ابتدائی امور بھی انجام دیے جائیں، محمد حسین سید کی اجلاس کو ہدایات
KARACHI:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہاہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد کی ہدایت پر گورنر پیکیج کے تحت 503.117 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے کراچی میں متعدد نئی اسکیمو ں پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیاجارہاہے۔
ان منصوبوں میں90 ملین روپے کی لاگت سے طارق روڈ شہید ملت روڈ کیلیے ویڈیو سرویلنس اینڈ سیکیورٹی سسٹم ، 150 ملین روپے سے ملیرکینٹ گیٹ نمبر6 تا سفاری پارک ویڈیو سرویلنس اینڈ سیکیورٹی سسٹم، 120 ملین روپے سے جہانگیر پارک صدر کی تعمیر و مرمت، 28.117 ملین روپے سے باغ جناح(فریئر ہال) میں بجلی کے کام سمیت دیگر ترقیاتی کام، 75 ملین روپے سے فائر بریگیڈ کے لیے فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کی خریداری اور 40 ملین روپے کی لاگت سے کے ایم سی کے تعلیمی اداروں کے لیے بسوں کی خریداری شامل ہے۔
یہ بات انھوں نے گورنر پیکیج کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، ڈائریکٹر جنرل پارکس نیاز احمد سومرو، فنانشل ایڈوائزر منور امام، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، سینئر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر ای اینڈ آ ئی پی فرحان درانی، سینئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز احسن مرزا، ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی شفیع اللہ چاچڑ، کنسلٹنٹ ندیم انصاری، ایگزیکٹو انجینئر شارع فیصل منظور برنی اور چیف انجینئر ایسٹ شہاب انوربھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک ہفتے کے اندرتمام ابتدائی امور انجام دیے جائیں۔