سانحہ کوئٹہ کیخلاف دھرنے13ٹرینوں اور3پروازوں کی روانگی منسوخ
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی،آج صورتحال دیکھ کر ٹرینوں کی روانگی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا
سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملیر سٹی میں ریلوے ٹریک پر احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے والی12ٹرینوںکومنسوخ کرکے ٹکٹ کی پوری رقم مسافروںکو ادا کردی گئی،اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں معطل کردی گئیں۔
جبکہ کراچی سے بیرون ملک جانے والی3پروازوںکو بھی منسوخ کردیا گیا ، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریکس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹرینوں کی روانگی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنا ئے جانے کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے، پیرکومشتعل افراد کی جانب سے ملیر سٹی میں ریلوے لائن پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔
ڈویژنل کمرشل آفیسر شعیب عادل نے بتایا کہ ریلوے لائن پر دھرنے کے باعث کراچی کینٹ اسٹیشن سے رات گئے تک اندرون ملک جانے والی13ٹرینیں بزنس ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس ، تیز گام ، بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس ، نائٹ کوچ ، شالیمارکوچ ، ہزارہ ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس ، بابا فرید ایکسپریس ، علامہ اقبال ایکسپریس ، عوام ایکسپریس بولان میل اور رات 10بجے پشاور جانے والی خیبر میل کو منسوخ کردیا گیا جبکہ ٹرین کے مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کردی گئی، انھوں نے بتا یا کہ کراچی سٹی اسٹیشن سے براستہ بلوچستان پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے کوٹری تک محدود کردیا گیا جبکہ بولان میل کو کوٹری سے دادو ریلوے اسٹیشن تک محدود کیا گیا۔
شعیب عادل نے بتایا کہ اندورن ملک سے آنے والی تمام ٹرینوں کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ آج ریلوے ٹریکس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرینوںکی روانگی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، دریں اثنا کینٹ اسٹیشن جانے والے مسافروںکو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورمسافروں کیلیے صورتحال اس وقت مزید ابتر ہوگئی جب ٹرینیں منسوخ ہونے کے بعد انھیں واپس اپنے گھروںکو جانا پڑا ،شہر میں امن و امان کی ابترصورتحال اور احتجاجی مظاہروں کا رکشے اور ٹیکسی والوں نے بھرپور فا ئدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگے کرایے وصول کیے،علاوہ ازیں شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ کے قریب دھرنے کے باعث پیرکو اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازوں کا شیڈ ول بھی شدید متا ثر ہوا ۔
ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے مسافروںکی بڑی تعداد اپنی مقررہ پرواز کیلیے ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکی ، صبح ہی سے شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب دھرنے سے ائیرپورٹ جانے والا راستہ بند ہوگیا اور سیکڑوں مسافر دھرنے کی وجہ سے ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ کراچی سے کھٹمنڈو جانے والی PK-267 ، کراچی سے سکھر جانے والی PK-564 اور کراچی سے براستہ تربت شارجہ جانے والی PK-501 کو منسوخ کردیا گیا ، پروازوں کے معطل اور منسوخ کیے جانے کے باعث پیر کو قومی ائیر لائن کا ملکی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈ ول شدید متا ثر ہوگیا ۔