کوئٹہ میں شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی گئیجماعت اسلامی

معراج الہدیٰ اور اسداللہ بھٹو کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار

معراج الہدیٰ اور اسداللہ بھٹو کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کوئٹہ بم دھماکے کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔

حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفا ظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے جو حکمران شہریوںکو تحفظ بھی فراہم نہ کرسکیں انھیں حکومت میں رہنے کا ا خلاقی جواز نہیں ہے،انھوں نے دکھی خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، انھوں نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




دریں اثنا ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدرو سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کوئٹہ واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی ناکامی اور قومی سانحہ قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ واقعہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار اور امت کے خلاف گہری سازش ہے جس میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے،انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ومنظم ہوکر سامراجی سازشوں کو ناکام بنادے گی۔
Load Next Story