میرپور آزادکشمیر میں پانی کی ٹنکی میں نہاتےہوئے4 بہن بھائی ڈوب کرجاں بحق

ٹینکی میں ڈوب کر جاں ہونے والے 2 بھائی اور 2 بہنیں 3 سے 9 سال کی عمر کے تھے، پولیس


ویب ڈیسک September 08, 2017
ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور2 بہنیں شامل ہیں، پولیس : فوٹو : فائل

برنالہ کے نواحی گاؤں میں چاروں بہن بھائی ٹنکی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ کے نواحی گاؤں میں ٹنکی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کا باپ لاہور میں مزدوری کرتا ہے جب کہ حادثے کے وقت بچوں کی ماں بازار گئی ہوئی تھی کہ واپسی پر چاروں بچوں کو ٹینک میں جاں بحق پایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 9، 7 ، 5 اور 3 سال ہے جن میں 2 بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔