آزادی کپ قومی کرکٹرز کی دوسرے روز بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس

آزادی کپ کیلیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے


Sports Desk September 08, 2017
ورلڈ الیون کا اسکواڈ 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گا،فوٹو : فائل

FAISALABAD: ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے مابین آزادی کپ ٹی 20 سیریز کیلیے قومی پلیئرز کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

گزشتہ روز گراﺅنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس پر اکتفا کرنے والے قومی کرکٹرز نے آج دوسرے روز بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتوں کو آزمایا، ورلڈ الیون کا اسکواڈ 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گا اور اسی روز شام کو قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔


کیریبیئن لیگ سے واپس بلائے جانے والے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ابھی تک کیمپ جوائن نہیں کیا اور توقع ہے کہ وہ آج شام کو کیمپ جوائن کر لیں گے۔ سر پر سہرا سجانے والے رومان رئیس کل رپورٹ کریں گے جبکہ محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے ان کی کیمپ میں شرکت تاحال غیریقینی ہے۔ آزادی کپ کیلیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں