آزادی کپ کے ٹکٹوں کی فروخت بینک آف پنجاب ہفتے کو بھی کھلا رہے گا

آزادی کپ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے


Sports Desk September 08, 2017
8 ہزار روپے والی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں،فوٹو:فائل




بینک آف پنجاب نے آزادی کپ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کیلیے ہفتے کے روز چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بینک انتظامیہ کے مطابق ہفتے کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک بینک کی مقررہ شاخوں سے شائقین کو ٹکٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 500 روپے والی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ ڈھائی ہزار روپے والی ٹکٹس کا محدود اسٹاک موجود ہے، اس کے علاوہ4 ہزار اور6 ہزار والی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ 8 ہزار روپے والی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی بینکوں میں فروخت شروع ہوتے ہی 500 روپے والی ٹکٹس ختم ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے شائقین نے احتجاج بھی کیا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں