طالبان کا سابق نائب امیر مولوی فقیر4ساتھیوں سمیت گرفتار

طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے مولوی فقیر کی گرفتاری کی اطلاع سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔


Online/Monitoring Desk February 19, 2013
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے مولوی فقیر کی گرفتاری کی اطلاع سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔ فوٹو : فائل

کالعدم تحریک طالبان کے سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی نے افغان انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد 4 ساتھیوں مولوی طورانی، مولوی حکیم ، شاہد اورفاتح کے ہمراہ افغان صوبہ ننگر ہار سے سرحد پار کر کے پاکستانی علاقے وادی تیراہ میں داخل ہو رہا تھا کہ انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

آن لائن نے ایک نجی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے مولوی فقیر کی گرفتاری کی اطلاع سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں