جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ایک شخص جاں بحق

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک September 08, 2017
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔ فوٹو : فائل

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے بی بی زائی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں مقامی شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مینا گل کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :جنوبی وزیرستان میں فورسزکے آپریشن کے دوران دھماکا

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔