کشن گنگا ڈیم پر ہیگ کی عدالت کا فیصلہ جاری بھارت کو ڈیزائن بدلنا ہوگا ماہرین

بھارت کو جون 2013ء اور دسمبر 2013ء کے پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا پاکستان کو فراہم کرنا ہوگا۔ عدالت

بھارت کو جون 2013ء اور دسمبر 2013ء کے پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا پاکستان کو فراہم کرنا ہوگا۔ عدالت فوٹو: فائل

کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیخلاف پاکستان کی درخواست پر ہیگ کی عالمی عدالت نے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے۔


ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق فیصلے کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے کے مطابق بھارت کو پانی کا رخ موڑنے کا اختیار دیا گیا ہے تاہم اس پر سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھارت کو جون 2013ء اور دسمبر 2013ء کے پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا پاکستان کو فراہم کرنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق فیصلے کی رو سے بھارت کو کشن گنگا ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ اسے پانی کے بہاؤ کی مقدار کا ابھی کوئی اندازہ نہیں ہے اور فیصلے کے مطابق پانی کا بہاؤ برقرار رکھنا ہوگا۔ فیصلے کے دوسرے حصے میں قرار دیا گیا ہے کہ پانی کا بہاؤ ایک مقررہ مقدار میں جاری رہنا چاہیے۔
Load Next Story