الیکشن میں امن وامان کی ذمے دارحکومت ہےچیف الیکشن کمشنر

انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی نہیں حکومت کی ذمے داری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر


Staff Reporter February 19, 2013
انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی نہیں حکومت کی ذمے داری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ انداز میں کرانے کے اتنے ہی ذمے دارہونگے جتنا الیکشن کمیشن، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلیے بروقت انتخابات کاانعقاد بہت ضروری ہے۔

انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی نہیں حکومت کی ذمے داری ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں غلطیاں کیں لیکن اب ہم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلیے روزانہ 18گھنٹے کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں