سانحہ کوئٹہ پر قوم دکھی ہے سرشرم سے جھک گئےنوازشریف

ہماری خفیہ ایجنسیوں کی بھی ناکامی ہے کہ وہ آئے دن ایسی وارداتیں کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ نہیں لگاسکیں۔ نوازشریف


Numainda Express February 19, 2013
ہماری خفیہ ایجنسیوں کی بھی ناکامی ہے کہ وہ آئے دن ایسی وارداتیں کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ نہیں لگاسکیں۔ نوازشریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 80سے زائد بے گناہ انسانوں کا قتل اتنا بڑا المیہ ہے۔

جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دہشت گردی کی اس واردات نے پوری قوم کو رنج وغم میں مبتلا کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس ظالمانہ واردات سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں اور وفاقی حکومت بھی اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ حکومت کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قیمت ہے نہ اس نے گزشتہ پانچ سال کے دوران امن وامان کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود قتل و غارت گری روکنے اور بار بار بھیانک وارداتیں کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ۔ نوازشریف نے کہا کہ ہزارہ برادری مسلسل دہشت گردی کی کاروائیوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور ریاست ان کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔ آج پوری قوم دکھی ہے اور ہم سب کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ ہماری خفیہ ایجنسیوں کی بھی ناکامی ہے کہ وہ آئے دن ایسی وارداتیں کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ نہیں لگاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |