انتخابی کوریجمیڈیا کیلیے الیکشن کمیشن کاضابطہ اخلاق تیار

سب کو یکساں کوریج ،امیدوار یاپارٹی سے عطیات کی وصولی پر پابندی ہوگی


Online February 19, 2013
سب کو یکساں کوریج ،امیدوار یاپارٹی سے عطیات کی وصولی پر پابندی ہوگی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کو آزادانہ منصفانہ اور شفاف بنانے کییے میڈیا کیلیے انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جو جلد جاری ہونے کا امکان ہے اس ضابطہ اخلاق کے تحت کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی اثرانداز ہونے والا مواد نشرٹیلی کاسٹ اور شائع نہیں کرسکے گا۔

میڈیا صرف پریذائیڈنگ افسر ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج جاری کرسکے گا اور کسی جماعت یا امیدوار سے کوئی عطیات وصول نہیں کرے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کسی سیاسی جماعت کے خلاف عوامی رائے پیدا کرنے کیلیے کچھ بھی شائع یا ٹیلی کاسٹ نہیں کرسکے گا کوئی ریڈیو ٹی وی چینل اور اخبارات الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق دیے گئے وقت سے ہٹ کر اشتہارات پر ڈاکومنٹریز مکالمے اور بحث و مباحثہ نہیں کرسکیں گے۔



پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا صرف پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ افسران کے جاری کردہ انتخابات کے نتائج جاری کرنے کا مجاز ہوگا، ریڈیواور ٹی وی مالکان ایسی کوئی مدد اور رقم وصول نہیں کرینگے جو ان کے پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا کرے، ضابطہ اخلاق میں مزیدکہا گیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سب سیاسی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پرکوریج دے گا ،پیمرا اس ضابطہ اخلاق کو لاگو کرنے کا پابند ہوگااور تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کریگا اور اس حوالے سے میڈیا کو سیاسی جماعتوں اور امدادی اداروں کی جانب سے دی گئی رقوم کی تفصیلات اور سرٹیفکیٹ کی کاپیاں اور الیکشن کمیشن کوجمع کروائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں