اینڈرسن ٹیسٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے انگلش بولر بن گئے

اینڈرسن طویل فارمیٹ میں 500 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بنے۔


AFP September 09, 2017
کارنامہ انجام دینے پر لارڈز میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہوکر اینڈرسن کیلیے تالیاں بجائیں۔ فوٹو: اے ایف پی

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش بولر بن گئے۔

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے کا یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز سے جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن اوپنر کریگ باریتھ ویٹ کو دوسری اننگز میں ٹھکانے لگاکر عبور کیا، اینڈرسن طویل فارمیٹ میں 500 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بنے۔

فاسٹ بولر نے پہلی باری میں 2 شکار کرتے ہوئے ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد 499 کی تھی، کارنامہ انجام دینے پر لارڈز میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہوکر اینڈرسن کیلیے تالیاں بجائیں، سری لنکن اسپنر مرلی دھرن (800 وکٹیں) سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کے وارن (708)، بھارتی اسپنر کمبلے(619)، میک گرا(563)، ویسٹ انڈین پیسر کورٹنی والش (519) ابھی اینڈرسن سے آگے ہیں، پاکستان کے سابق پیسر وسیم اکرم 414 وکٹوں کیساتھ نمایاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔